14 اگست 2013 - 19:30
مصرمیں کل کی خونریزجھڑپوں میں 327 افراد ہلاک 2926 افراد زخمی

مصر سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق مصر میں کل ہونے والی خونریزجھڑپوں کے دوران مجموعی طور پر اب تک 327 افراد ہلاک اور 2926 افراد زخمی ہوگئے ہیں اخوان المسلمین اور معزول صدر مرسی کے حامیوں نے کئی سکیورٹی اہلکاروں کے سرقلم کردیئے ہیں۔

ابنا: مصر میں کل ہونے والی جھڑپوں کے دوران مجمعی طور پر اب تک 327 افراد ہلاک اور 2926 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق الرابعہ العدویہ  اسکوائر پر 113 افراد جبکہ النہضہ اسکوائر پر 21 افراد ہلاک ہوئے ، حلوان میں 18 افراد اور دیگر تمام صوبوں میں 175 افراد ہلاک ہوئےہیں۔

ادھر اخوان المسلمین کے قریبی ذرائع کے مطابق کل کی جھڑپوں میں 2600 افراد ہلاک جبکہ 5000 سے لیکر 8000 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔مصر کی وزارت داخلہ کے مطابق اخوان المسلمین کے حامیوں نے کئی سکیورٹی اہلکاروں کے سر قلم کردیئے  ہیں۔مصر کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق اخوان المسملین نے کئی پولیس اسٹیشنوں پر حملے کرکے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔

.......

/169